اہم خبریں

ڈالرکا غیرقانونی کاروبارروکنے کے لیے ایف آئی اے کی کارروائی، پشاورمیں 3 پلازے سیل

پشاور(نیوزڈیسک)ڈالر کی غیرقانونی کاروبار کو روکنے کےلی ایف آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاورمیں 3 پلازے سیل کردیے۔ پیر کو تفصیلات کے مطابق آپریشن چوک یاد گار کےعلاقے میں کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایف آئی اے) شفقت جمال کا کہنا تھا کہ رواں برس صوبے بھر میں غیرقانونی کاروباروں کے خلاف 250 آپریشن کیے گئے۔آپریشنز کے دوران 300 سے زائد افراد گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے 66 ملین پاکستانی کرنسی اور ڈیرھ لاکھ امریکی ڈالر برآمد کیے گئے،سیل کیے گئے پلازوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں