اہم خبریں

پی ٹی آئی نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے بڑا بریک تھرو

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے بڑا بریک تھرو،بڑی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے راہنماؤں کی آج پشاور میں بیٹھک۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی سیکریٹری جنرل صفدرعباسی وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے لئے وزیراعلی ہاؤس پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے میں ملاقات سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی کاوشوں سے ہو رہی ہے، ذرائع کے مطابق صفدر عباسی اور محمد علی درانی وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور اپوزیشن اتحاد پر اہم بات چیت کریں گے۔
آج کی ملاقات 14 اگست کو محمد علی درانی کی میزبانی میں ہونےو الی اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کا تسلسل ہے۔ نومبر میں پیر صاحب پگارا کی قیادت میں جی ڈی اے کے اجلاس میں پی ٹی آئی سے رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کو ٹاسک دیاگیا تھا۔

مفاہمتی عمل کے لئے متحرک سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور میں 13دسمبر کو بھی پشاور میں ملاقات ہوئی تھی۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپوزیشن قائدین کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں منکی پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا،متاثرہ مریض پمزہسپتال میں زیر علاج

متعلقہ خبریں