اہم خبریں

امریکاکےبیان کوپی ٹی آئی سےجوڑنااحمقانہ بات ہے، رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )پی ٹی آئی راہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت سےمذاکرات کےحوالےسےبات کرناچاہتےہیں۔ جہاں ریاست کامفادہےوہاں اس کےساتھ کھڑےہیں۔
امریکاکےبیان کوپی ٹی آئی سےجوڑنااحمقانہ بات ہے۔ امریکاکاہمارےساتھ رویہ ہمیشہ سےایساہی رہا۔ معاشرے ڈنڈےکےزورپرٹھیک نہیں ہوتے۔ سلمان احمدنےجوزبان استعمال کی وہ قابل قبول نہیں تھی۔
حکومت کےپاس ہمیں دینےکیلئےکچھ نہیں ہے۔ ہم نےملک اورسیاست کیلئےکہاحکومت سےمذاکرات کریں۔ کیابہترنہیں ہوگاہم سب آئین پر چلیں۔ بانی پی ٹی آئی نےکل کہاہےہم اتوار تک حکومت کاانتظارکریں گے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے . انہوں نے کہا کہ
ہم پچھلے8دن سےحکومت کاانتظارکررہےہیں۔ مسلم لیگ(ن)نےایسےلوگ موجودہیں جوچاہتےہیں مذاکرات ہوں۔ پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہےاختلاف رائےہوناکوئی مسئلہ نہیں۔
حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کرتی ہے اورموازنہ خوارج سےکرتی ہے۔
ریاست کی خاطرہم نےحکومت سےبات کرنی ہے اورمعاملات آگےچلانےہیں۔ 8فروری کےالیکشن میں عوام کےساتھ فراڈکیاگیا۔ حکومت نےلابنگ فرم ہائیرکی ہے،حکومتیں ایسا کرتی رہتی ہیں۔
ہم کسی کےمنتظرنہیں اپنی لڑائی پاکستان کےاندرجاری رکھی۔ ہم نہیں چاہتےہمارے اندرونی معاملات میں کوئی ملک مداخلت کرے۔ ہماراکسی سےکوئی مطالبہ نہیں نہ ہی انتظارکررہےہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کےساتھ ہمارےرابطےہیں۔ کوشش کررہےہیں تمام جماعتوں کوایک ایجنڈےپرقائل کریں۔

مزید پڑھیں :ٹکراؤ کےبجائے اس وقت ڈائیلاگ کی طرف جانا چاہئے،پارٹی کوکہاہےہمارابھی مشورہ سنیں،شاہ محمودقریشی

متعلقہ خبریں