اہم خبریں

شہبازشریف اور مریم نواز پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں،فوادچودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )فوادچودھری نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے بات نہیں کرنا چاہتی،بانی کو ہم موجودہ پی ٹی آئی سے زیادہ جانتے ہیں۔ اپوزیشن کوئی دباؤ بڑھائے گی تب مذاکرات ہوں گے۔
شاہ محمودقریشی بھی مذاکرات چاہتے تھے۔ شہبازشریف اور مریم نواز پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں۔ سیاسی درجہ حرارت کا نیچے آنا شہبازحکومت کے حق میں نہیں۔ ن لیگ کی کوشش ہوتی ہے کہ سیاسی درجہ حرارت اوپر ہی رہے۔
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ سیاسی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جارہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بغیر سیاسی ماحول نہیں بن سکتا،2سال دیکھ لیا۔

مزید پڑھیں :ٹکراؤ کےبجائے اس وقت ڈائیلاگ کی طرف جانا چاہئے،پارٹی کوکہاہےہمارابھی مشورہ سنیں،شاہ محمودقریشی

متعلقہ خبریں