اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) عمران خان کی فیملی پر تنقید کیوں کی ؟ پی ٹی آئی نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔
سلمان احمد مسلسل پارٹی میں تقسیم اور عدم اطمینان کا کردار ادا کر رہے تھے ، ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے متعدد بار سلمان احمد کو وارننگ بھی جاری کی۔
سلمان احمد کے رویہ تبدیل نہ کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ سلمان احمد کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا