اہم خبریں

کراچی کے رمپا پلازہ میں ایک بار پھر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

کراچی (نیوز ڈیسک ) جمعرات کو کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع کئی دہائیوں پرانے رمپا پلازہ میں ایک بار پھر زبردست آگ بھڑک اٹھی۔آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ٹیمیں موجود تھیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے ساتھ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کے ٹرک کو رمپا پلازہ روانہ کیا۔تقریباً دو ہفتے قبل رمپا پلازہ کی چوتھی منزل پر لگنے والی ایک بہت بڑی آگ کے دوران تقریباً 12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جس سے کثیر المنزلہ عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر اور اتنی ہی منزلیں جزوی طور پر تباہ ہو گئی تھیں۔

آگ سے کئی دکانیں، کیبن اور گودام جل کر خاکستر ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ دوپہر 12 بجے شروع ہونے والی آگ پر کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں