اہم خبریں

عدالتوں کوآزادی سےکام کرنےدیاجائےتوعمران خان جلدباہرآجائیں گے،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (اے بی این نیوز)شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اچھی بات ہےحکومت کی جانب سےمثبت رویہ سامنےآیا۔ سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کاثالثی کاکرداراداکرنااچھی بات ہے۔
سپیکرایازصادق کاکردارمذاکرات کےحوالےسےاچھارہا۔
سپیکرقومی اسمبلی ہمارےحقوق کی بھی بات کریں۔ ہمارےایم این ایزکواسمبلی کےاندرسےاٹھایاگیا۔ سپیکرصاحب اسمبلی سےاغواہونیوالےمعاملےکی تحقیقات پہلےکرالیں۔
ہم آج تک سوال کررہےہیں ہمیں انصاف کب ملےگا؟
بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کیلئےکمیٹی بنائی۔ ہمارےمطالبات کےحوالےسےبات نہ ہوئی تومذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔ بانی پی ٹی آئی اوران کی پارٹی اس وقت سیاسی عتاب کاشکارہے۔
چاہتےہیں عدلیہ کواپناکام کرنےدیاجائے کسی قسم کادباؤ نہ ڈالاجائے۔
عدالتوں کوآزادی سےکام کرنےدیاجائےتوبانی پی ٹی آئی جلدباہرآجائیں گے۔ ہم کسی سےڈیل نہیں کررہے اورنہ ہمیں کوئی ضرورت ہے۔ ساڑھے3ماہ ہوگئےہیں ہمیں بانی پی ٹی آئی سےملنانہیں دیاجارہا۔
بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کیلئےاپنےدروازےکھول دیےہیں۔ ہم پرامن احتجاج کرتےہیں تو حکومت کہتی ہےانتشارپھیلارہے ہیں۔ سول نافرمانی کی تحریک ختم نہیں ہوئی،اس کوفی الحال ملتوی کیاگیاہے۔
ہماری جماعت میں کوئی تقسیم نہیں ہےسب متحدہیں۔ پی ٹی آئی میں ہرایک کواپنی بات کرنےکاحق حاصل ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ذات کیلئےتمام لوگ یکجاہیں۔
عوام اوراپنےلیےہم لوگ صرف انصاف مانگ رہےہیں۔

مزید پڑھیں :دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی،نئی وبا پھیلنے کا خطرہ،بچائو کے طریقے، جانئے تفصیلی رپورٹ میں

متعلقہ خبریں