اسلام آباد (اے بی این نیوز)پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، ملک بھر میں 5.8 ملین سے زائد غیر فعال سمیں بلاک کر دی گئیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 5.8 ملین سے زائد غیر فعال سمیں بلاک کر دی ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملک بھر سے 5.8 ملین سے زائد غیر فعال سمیں بلاک کی گئیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی سموں کے خلاف 40 چھاپے مارے گئے۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ چھاپے راولپنڈی، پشاور، ملتان، قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پنو عاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، ساہیوال اور حسن ابدال میں مارے گئے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک تصدیقی سسٹم کے آلات برآمد کیے گئے، جب کہ کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال سموں کو دہشت گردی میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر بلاک کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :اتوار تک مطالبات نہیں مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو جائیگی،فیصل چودھری