اہم خبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ ، احتساب عدالت پیر کو فیصلہ سنائے گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)‏190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ ، احتساب عدالت پیر کو فیصلہ سنائے گی دن دو بجے سے رات آٹھ بجے تک سماعت جاری رہی اور عمران خان بشری بی بی کے وکلا نے حتمی دلائل مکمل کئے۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈز کے ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی حتمی سماعت میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا، 19 کروڑ پاؤنڈز کے ریفرنس کی سماعت ایک سال میں مکمل ہوئی۔

آج ہونے والی سماعت میں وکلا نے اپنے حتمی دلائل پیش کیے جس کے بعد احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔

اس سے قبل نیب کی قانونی ٹیم نے گزشتہ روز اپنے حتمی دلائل مکمل کر لیے تھے۔

مزید پڑھیں :اتوار تک مطالبات نہیں مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو جائیگی،فیصل چودھری

متعلقہ خبریں