اسلام آباد (اے بی این نیوز) وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری نے بتا یا کہ 190ملین پاونڈ کیس کی سماعت جاری ہے۔ عدالتی کمرہ بہت ٹھنڈا ہے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
القادر ٹرسٹ غریبوں اور سیرت النبیﷺ کی تعلیم کے لیے بنایا گیا،
اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوجاتی ہے تو مجھے حیرانی نہیں ہوگی۔ اتوار تک مطالبات نہیں مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوگی۔ بانی نے کہامطالبات مان لیں یا بتائیں مطالبات کیوں نہیں مانے جاسکتے۔
مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کیلئے بلایا گیا ہے۔ حکومت سنجیدہ ہےتو کمیٹی کی ملاقات بانی سے کرائی جائے۔
مزید پڑھیں :خدیجہ شاہ نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا،واقعہ چونکا دینے والا قرار