اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سست انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پرپیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،شازیہ مری نے کہا انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کردیا گیا ، وزارت بدحالی کا شکار ہے، فائر وال کا سن سن کر کان پک گئے،ہم ای کامرس کی بات کرنے کے لائق ہی نہیں رہے، نیشنل فرانزنک بل کی منظوری نے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کاراستہ کھول دیا،
عبدالقادر پٹیل نے کہا آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا، اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے، وزیرقانون نے کہا فرانزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے، بل آج منظور ہونے دیں بعد میں شازیہ مری ترامیم لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی،پارلیمانی سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے کہا وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔
مزید پڑھیں :سویلین ملٹری ٹرائل کیس فیصلے کی مزید وضاحت سامنے آگئی