اسلام آباد (اے بی این نیوز) آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا ،گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔ اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھیجوا دیا۔ حکومت سے منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی۔ سوئی ناردرن کیلئے گیس قیمت میں 8.71 فیصد اضافے کی منظوری، اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے سوئی سدرن کیلئے 25.78 فیصد اصافے کی منظوری۔
قیمتوں کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔ سوئی ناردرن کیلئے قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری۔ سوئی سدرن کیلئے اوسط قیمت 1762روپے51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے قیمتوں میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
سوئی ناردرن کیلئے قیمتوں میں 8.71 فیصد اضافہ کی منظوری۔اوگرنے سمری بھجوا دی وفاقی حکومت گیس قیمتوں پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں :ہمیں کوئی این آراو نہیں چاہیے ،ملکی سلامتی کیلئے بیٹھنا ضروری ہے ،شیرافضل مروت