اہم خبریں

ہم نے مذاکرات کیلئےکھڑکی کھولی ،پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھا جائے،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (اے بی این نیوز) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ چند بیانات کو بنیاد بنا کر کہا جائے کہ پی ٹی آئی مایو س ہے تو غلط بات ہے۔ پی ٹی آئی بالکل مایوس نہیں،مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔
مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی،اب حکومت کو ہم سے رابطہ کرنا چاہیے۔
حکومتی لوگوں کی زبان اور بیانات سے ہی ان کی نیت کا اندازہ لگا لیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد اپنی رہائی کیلئے نہیں بلکہ پارٹی اسیران کیلئے ہے۔ سول نافرمانی اس غیر آئینی حکومت سے بیزاری کا ایک طریقہ ہوسکتا ہے۔
سول نافرمانی کی تحریک میں بھی مختلف فیز ہیں۔ 9مئی میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں بالکل سزائیں دیں۔ ہم نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں تو معافی کس بات کی مانگیں۔ ہم تو آج بھی مطالبہ کرتے ہیں9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنا دیں۔ ہم نے مذاکرات کیلئے ونڈو کھولی ،پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
مزید پڑھیں : ہمیں کوئی این آراو نہیں چاہیے ،ملکی سلامتی کیلئے بیٹھنا ضروری ہے ،شیرافضل مروت

متعلقہ خبریں