ڈیرہ غازی خان(اے بی این نیوز)پاکستان رینجرزپنجاب اور پنجاب پولیس کا کامیاب آپریشن۔ آج ڈیرہ غازی خان میں پاکستان رینجرز (پنجاب) اور پولیس کی دہشتگردوں کیخلاف موثر اور بروقت جوابی کارروائی۔
کارروائی کے نتیجے میں خوراج کا حملہ ناکام ، 2 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔ ڈیرہ غازی کے علاقے کوٹ مبارک میں خوارج نے انسداد پولیو مہم ٹیم پر پر حملہ کیا۔ پولیو ٹیم کے ساتھ موجود پولیس پروٹیکشن پارٹی نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ٹیم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔
علاقے میں گشت پر موجود پاکستان رینجرز(پنجاب) اور پولیس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر دہشتگردوں پر جوابی حملہ کردیا 40 منٹ تک جاری رہنے والی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا ۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، ہینڈگرینیڈ، ڈیٹونیٹر اور آتشیں اسلحہ سمیت واکی ٹاکی بھی برآمد کرلیا گیا۔ مکمل چیکنگ کے بعد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک قرار دیدیا گیا
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد پولیومہم کے کامیاب انعقاد کیلئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں : بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو گی،ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں،بیرسٹر گوہر