لاہور(اے بی این نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، تعطیلات 20 دسمبر 2024 سے شروع ہو کر 10 جنوری 2025 تک جاری رہیں گی۔
اسکولوں کا دوبارہ کھلنا 13 جنوری 2025 کو ہوگا۔ جس میں 11 اور 12 جنوری کو ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے تعطیلات کا اثر نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسکول کے احاطے میں فیس ماسک پہننے کی پابندیاں جاری رہیں گی۔ متعلقہ حکام کو احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سکولوںمیںموسم سرما کی تعطیلات ،نوٹیفکیشن جاری.
مزید پڑھیں : قومی اسمبلی اجلا س میں حکو متی اور اپو زیشن ارا کین کی ایک دوسر ے پر الزاما ت کی بو چھا ڑ، شو ر شرابہ