اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو گی۔
ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں۔
ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، ہم خان صاحب سے ہدایات لیتے ہیں، ہم ان ہدایات پر عملدرآمد کرکہ رپورٹ بانی پی ٹی آئی کےسامنے رکھتے ہیں۔ خان صاحب باس ہیں وہ آڈر کرتے ہیں، یہی ہماری پالیسی ہے اور یہی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے۔
کسی کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ بانی ہی ٹی آئی کو ڈکٹیٹ کرے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کو مینڈیٹ دیا ۔ اگر اس میں پیشرفت ہوجاتی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔
سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تالاش کرنا ہوگا۔مذاکرات کے لیے رابطے انشاء اللہ ہو جائیں گے جس نے رابطہ کرنا ہے وہ رابطہ کرلیں گے
مزید پڑھیں : مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مولانافضل الرحمان