اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سول نافرمانی کے لیے با نی چیئر مین کے حکم کا انتظار ہے۔ جو حکم ہوگا وہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو ۔ کہا گزشتہ روز با نی پی ٹی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ کہا گیا سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ۔ میں صوبے کانمائندہ ہوں ‘مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں۔ جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے؟۔پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی ا مین گنڈا پور کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا
مزید پڑھیں :مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مولانافضل الرحمان