کراچی (اے بی این نیوز )گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہم نے شرح سود 15فیصد سے کم کرکے 13فیصد کردی ہے،موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ بیرونی ادائیگی میں مشکل نہیں ہوگی۔
ڈیڑھ سال پہلے جو غیریقینی کی کیفیت تھی اس میں کمی آئی۔
شرح سود میں کمی کے باعث ادائیگی میں ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔ فوڈ انفلیشن میں کافی کمی آئی ہے۔ جب تک انفلیشن نیچے نہیں آئیگی خدشات برقرار رہیں گے۔ مہنگائی میں تین چار کمی رہنے کی توقع ہے۔
تین چار ماہ کے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ سود کی ادائیگیاں 9.8ٹریلین کے مقابلے میں 8.3ٹریلین رہنے کی توقع ہے۔ اس مالی سال میں 26.1ارب ڈالرز کی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی تھیں۔
باقی 5ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
مزید پڑھیں :ہم کسی سےمذاکرات کرنےکی بھیک نہیں مانگ رہے،حکومت سنجیدہ نہیں،سینیٹر علی ظفر