اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت ، پولیو مہم کا پہلا روز مکمل،پولیو ورکرز نے گھر گھر، مختلف عوامی مقامات پر بچوں کو قطرے پلائے

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )وفاقی دارالحکومت میں پولیو مہم کا پہلا روز مکمل ہو گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ضلعی انتظامیہ افسران شریک ہو ئے۔
اجلاس میں پہلے دن کے حوالے سے پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پولیو ورکرز کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیااجلاس میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ضلع بھر میں 2 ہزار 693 پولیو ورکرز کی جانب سے فرائض سرانجام دئیے گئے۔
پولیو ورکرز نے گھر گھر، مختلف عوامی مقامات پر بچوں کو قطرے پلائے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ پولیو ورکرز آپ تک نہ پہنچنے کی صورت میں متعلقہ یونین کونسل میں رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں :جس ملک میں رول آف لا نہیں ہوگاوہاں سر مایہ کاری نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان

متعلقہ خبریں