اہم خبریں

قومی اسمبلی میں مربوط ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کا بل پیش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت کے قیام کے لیے “ڈیجیٹل آئی ڈی” کے نام سے بل پیش کر دیا گیا۔ اس بل کا مقصد سماجی، معاشی اور گورننس سے متعلق ڈیٹا کو مرکزی بنانا ہے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کو پیش کیا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق یہ قانون سازی پاکستان کو ایک ڈیجیٹل قوم میں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگی، جس سے ڈیجیٹل سوسائٹی، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں مدد ملے گی۔
مزیدپڑھیں:جس ملک میں رول آف لا نہیں ہوگاوہاں سر مایہ کاری نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان

متعلقہ خبریں