اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کا آج سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ کرنے کا فیصلہ۔ پی ٹی آ ئی رہنما شوکت یوسفزئی کی تصدیق۔ کہا سول نافرمانی کی تحریک بالکل شروع ہو جاتی اگر مذاکراتی کمیٹی نہ بنتی ۔ پارٹی لیڈرشپ نے بانی پی ٹی آئی کو درخواست کی کہ اتنا بڑا فیصلہ لینے سے پہلے ایک موقع دیا جائے۔ بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے۔ حکومت شاید سمجھ رہی ہے کہ تحریک انصاف کمزور پڑ گئی ہے اس لیے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں ملک مزید مشکل میں نہ آئے لیکن حکومتی رویہ نے مایوس کر دیا ۔ حکومت کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے سنجیدہ مذاکرات کی بات کرے ۔ شیر ا فضل مر و ت نے کہا مذاکرات کے حوالے سے اسد قیصر اپنا بیان دے چکے ہیں۔ ۔ ہمارے ورکرز کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے
مزید پڑھیں :26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت پیش