اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مذاکرات کے لئے باضابطہ پی ٹی آئی نے کوئی درخواست نہیں کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو۔ کہا پی ٹی آئی کے اندر اختلافات اتنے ہیں کہ کیا مذاکرات ہوں گے۔ ۔ ہر شخص بشمول بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے مختلف بات کررہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنےلوگوں کو جھاڑا بھی ہے کہ آپ سارے گڈی گڈی ہو گئے ۔ ۔ میں جیل میں ہوں۔ پہلے ان کو اپنے اندر کے حالات درست کرنے کے لئے آپس میں مذکرات کرنے چاہئیں۔ اس کے بعد ہم سے مذاکرات کرلیں۔ ہم نے مذاکرات کی کوئی شرائط نہیں رکھیں۔ ۔ مذاکرات سیاستدان کرتے ہیں لیکن یہ تو سیاستدان بھی نہیں ہیں
مزید پڑھیں :کشتی حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ہوا ،بچ جانے والوں نے بتایا ایجنٹوں کو 24 سے 30 لاکھ روپے دیئے،پاکستانی سفیر