اسلام آباد (اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا کابینہ میں تیزی سے اضافہ جاری، ممبران کی تعداد 32 ہوگئی۔ انصاف یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری شفقت آیاز کابینہ میں شامل، گورنر نے بطور معاون خصوصی منظوری دے دی۔ ،
کابینہ میں وزیراعلی سمیت 17 وزراء، 4 مشیر اور 11 معاونین خصوصی شامل۔شفقت ایاز کی وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے بطور معاون خصوصی تقرری کی سمری ۔ وزیر اعلٰی کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو شفقت ایاز کو بطور معاون خصوصی تقرری کی سفارش کی گئی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کیجانب سے بجھوائی جانیوالی سمری کی منظوری دیدی۔ گورنر خیبر پختونخوا کیجانب سے منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس بجھوا دی گئی۔
مزید پڑھیں :پالیسی ریٹ کا 13فیصد پر آنا ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے،وزیراعظم