پشاور ( اے بی این نیوز )بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی خیبر پختونخوا کو ملاقات سے منع کرنا توہین عدالت ہے۔ عدالت کی حکم عدولی پر عدالت سے رجوع کریں گے۔
26 ویں ترمیم کے بعد حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو کو ڈپٹی سپرنڈنٹ جیل نے بتایا کہ آپکو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ صوبے کے وزیراعلیٰ کی تضحیک پورے صوبے کی تضحیک ہے۔
حکومت صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور فارم 45 کے وزیراعلی ،مریم نواز کی طرح فارم 47 کے وزیراعلی ٰ نہیں ہیں۔ فارم 47 کی وزیر اعلی ٰکے حکم پر کیسے فارم 45 کے وزیراعلیٰ کی تضحیک کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان، 69 دن بچوں کی موجیں ،جانئے کب سے کب تک سکول بند رہیں گے