راولپنڈی ( اے بی این نیوز )جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیریں مزاری۔ اور طاہر صادق سمیت مزید 9ملزمان پر فردجرم عائد۔ اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکراللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہرجاوید، چودھری آصف پر فردجرم عائد کی گئی۔ملزمان کا عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار۔ شاہ محمود قریشی۔ اجمل صابراور سکندر زیب کا فردجرم کی شیٹ پر دستخط سے انکار ۔
ملزمان کا موقف تھا کہ ہمارے خلاف ثبوت ناکافی ہیں۔ ہماری 265ڈی کی درخواست پر پہلے سماعت کی جائے۔ شاہ محمود قریشی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کیلئے مقرر کردی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے غیرحاضر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی استدعا ۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور سمیت 23ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیا پر کنٹرول ، وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع