اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی کا ایک بار پھر امتحانی شیڈول ملتوی کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے فیصلے کی کوئی خاص وجہ بتائے بغیر 16 دسمبر کو شیڈول امتحانات 18 دسمبر تک ملتوی کر دیئے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ملتوی ہونیوالے امتحانات کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی نے اس سے قبل بھی سموگ سے متعلق مسائل کے باعث 25 نومبر کو ہونے والے اپنے امتحانات ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیئے تھے۔ امتحانات کے باقاعدگی سے ملتوی ہونے سے طلباء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ اس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں سرکاری اور نجی اسکول اور کالج پیر کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیئے گئے۔بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھی جاری کیا تھا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں چھٹی کی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی وجہ “سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال” کو قرار دیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے امان اللہ خان نے تصدیق کی کہ تعطیل کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا ہے اور تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا، “ہمیں تعطیل کی وجہ کا علم نہیں ہے۔”
ایلون مسک کی آرٹیفشل انٹیلی جینس کا بھانڈا پھوڑنے والے بھارتی نوجوان سائنسدان کی لاش برآمد

متعلقہ خبریں