راولپنڈی(نامہ نگار)سوشل میڈیا پرہیروبننے کاشوق شہری کومہنگاپڑگیا،پیرودھائی پولیس نے سوشل میڈیا پرہوائی فائرنگ اورناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا،ملزم سے اسلحہ برآمدکرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاگیا۔واقعات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرہوائی فائرنگ اورناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم حماد کو گرفتار کرلیا،ملزم سے اسلحہ برآمدہوا، ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر تشہیر کی اورخوف وہراس پھیلایا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،ایس پی راول ماہم خان کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی،ہوائی فائرنگ کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
