اسلام آباد (اے بی این نیوز )سینیٹ کااجلاس کل شام4بجےہوگا،32نکاتی ایجنڈاجاری۔ قانونی ترامیم کےمختلف بلزاجلاس کےایجنڈےمیں شامل ۔ سینیٹرثمینہ ممتاززہری پاکستان پینل کوڈ1860میں ترامیم کابل پیش کریں گی۔
سینیٹرفاروق حمیدنائیک وکلااوربارکونسلزایکٹ1973میں ترمیمی بل پیش کریں گے۔ بینکنگ کمپنیزآرڈیننس1962میں ترمیم کابل سینیٹ میں پیش کیاجائےگا۔ انسدادریپ ایکٹ2021میں ترامیم کابل ایجنڈےکاحصہ ہے۔
سینیٹرشاہدات اعوان سینیٹ کےقواعدمیں ترمیم کی تحریک پیش کریں گے۔ منشیات کےبڑھتےہوئے استعمال پرسینیٹرکامران مرتضیٰ توجہ دلاؤنوٹس پیش کریں گے۔ پاکستان سائیکولوجیکل کونسل کےقیام کابل منظوری کےلیےپیش ہوگا۔
انسدادسمگلنگ اورانسانی سمگلنگ کےقوانین میں ترامیم زیرغور ہیں۔ بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ برائےٹیکنالوجی،کلچراورصحت کےقیام کی تحریک ایجنڈےکاحصہ ہے۔ سپریم کورٹ ججزکی تعدادکےقانون میں ترمیمی بل کی واپسی پربحث ہوگی۔
مزید پڑھیں :وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری