کراچی (اے بی این نیوز)رہنما ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کیا ۔ یقین دلایا تھا ترمیم کے بعد ہمارے مسائل کی طرف توجہ دی جائے گی۔
26ویں ترمیم سے قبل ادارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے۔ انفراسٹرکچر کے حوالے سے فنڈز،منصوبوں کی رفتار تیز کرنا شامل ہے۔ کراچی کیلئے 2سال میں 26کروڑ گیلن اضافی پانی شامل ہے۔
کے فور منصوبہ واٹر بورڈ کا ہے،
وفاق نے منصوبہ واپڈا کو دیا تھا ،صوبے نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ 15سال سے کے فور منصونہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔ چاہتے ہیں وزیراعظم کے فور کےحوالے سے کوئی خوشخبری دیں۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا