اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

لاہور(اے بی این نیوز) تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کل تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، دوسری جانب سندھ حکومت نے 2 روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں.

جس میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر 25 دسمبر بروز بدھ کو تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
لاہور میں کل تمام سرکاری،نجی سکول و کالجز بند رہیں گے، ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔ سکول و کالجز میں چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں :فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

متعلقہ خبریں