اہم خبریں

حکومت کا مزید 6 آئی پی پیز کیساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کیساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس سے مزید 300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق

2 ہزار 396 میگاواٹ کے 6 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کیے جائیں گے۔گل احمد انرجی کے 136میگا واٹ کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ۔ کیپکو پاور پروجیکٹ کے 1638 اور 200 میگاواٹ کے معاہدے ختم کیےجائیں گے۔

اٹک پاور 165 اور 131میگا واٹ کوہ نور انرجی کیساتھ بجلی کےمعاہدے ختم ہوں گے۔ حکومت نے 126میگا واٹ کے ٹپال انرجی کیساتھ بھی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ۔ مزید آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر چکی ہے۔ بگاس سے چلنے والے 8 نجی بجلی گھروں کیساتھ معاہدوں کی منظوری بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں :سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان عمران خان خود کرینگے،پی ٹی آئی اپنے مطالبات پر قائم ہے،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں