اسلام آباد (اے بی این نیوز ) صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کا کوئی دور شروع نہیں ہوا ۔ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ ہمارے گھروں ، خاندان اور کاروبار کوتباہ کردیاگیا۔
ہمیں اب کس چیز کا خوف ہے کہ ہم مجبور ہوں گے۔ پنجاب کے اندر اس وقت سول مارشل لا لاگو ہے۔ ہم مثبت استحکام کے لیے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔ خون ناحق کوکبھی بھی دبایانہیں جاسکتا۔
ہم اپنے جاں بحق کارکنان کی قربانی کو نہیں بھولیں گے۔ کرم میں زمینی تنازع کومذہبی رنگ دیاگیا۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں مہنگائی بے قابو،مرغی، آلو ،کوکنگ آئل اور پکی ہوئی دال مہنگی،عوام بے یار ومدد گار