اہم خبریں

ملک بھر میں مہنگائی بے قابو،مرغی، آلو ،کوکنگ آئل اور پکی ہوئی دال مہنگی،عوام بے یار ومدد گار

اسلام آباد (اے بی این نیوز  ) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا۔مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 3 اعشاریہ 71 ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ وار بنیادوں پر ایک ہفتے میں 18 اشیا مہنگی ہو گئیں ۔ 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی،22 کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 3.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ویجیٹیبل گھی کی قیمت میں 2.27 فیصد کا اضافہ ہوا۔
کیلے مسٹرڈ، آئل، آلو ،کوکنگ آئل اور پکی ہوئی دال بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں ۔ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 3.58 فیصد کی کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 3.10 فیصد کی کمی ہوئی۔ انڈے ،لہسن، دال چنا ،چاول، دال ماش سستی ہونے والی اشیامیں شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں :اپوزیشن اتحاد کا بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی کو سولو فلائٹ ختم کرنے کا مشورہ، پاکستان تحریک انصاف راضی

متعلقہ خبریں