راولپنڈی(اے بی این نیوز ) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کیے گئے وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 43 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ جس سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
12-13 دسمبر کی درمیانی شب، سیکورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں ایک IBO کی کارروائی کی۔ سیکورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کا مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے ۔ جس کے نتیجے میں چھ خوارج مارے گئے۔
9 دسمبر 24 سے اب تک صوبہ کے پی میں اٹھارہ خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ بلوچستان میں، 13 دسمبر کو، سیکورٹی فورسز نے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں کیے گئے دو الگ الگ IBOs میں کامیابی سے دس دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا
9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک علاقے میں امن بحال نہیں ہو جاتا اور خوارج کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :ایف آئی اے نے 24 نومبر کے احتجاج کی کوریج کرنے والے درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز کے خلاف مقدمات درج کر لیے