اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کا مذاکرات کا طریقہ غلط ،،اس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ ہم بھیک مانگ رہے ہیں کہ مذاکرات کریں، پی ٹی آ ئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو کہا میں نےعمران خان سے بات کی انہوں نے کہا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے بات چیت کا ،،اس طریقہ کار سے عمران خان بہت غصے میں ہیں ،، ہم ہمیشہ کہتے ہیں
کہ مذاکرات ان سے ہونے چاہیے جو بااختیار ہو ،،حکومت کو شائد ابھی تک کوئی اشارہ نہیں ملا اس لیے وہ مذاکرات شروع نہیں کر رہے، شیر افضل مر و ت نے کہا ہم نے کوئی مذاکرات کی دعوت نہیں دی ،یہ جو کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنا آخری کارڈ بھی کھیل چکی جب ہم دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے۔
تو ان کو سمجھ لگ جائے گی۔،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے، کہا ابھی تک حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی،مذاکرات کی گائیڈ لائن اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی ہی دیں گے،،مائنس بانی پی ٹی آئی پر مذاکرات نہیں ہونگے۔ ادھر دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اگر فارم 47 والی پارلیمنٹ والا موقف بدل لیا ہے تو ہم بھی مذاکرات کے بارے سوچتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ اگر چھبیسویں ترمیم نہ آتی تو انصاف سے روکا جاتا،،بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری ہوتی رہی ہے،،فیض حمید والی چارج شیٹ تب مکمل ہوگی جب بانی پی ٹی آئی اور ثاقب نثار پر چارج شیٹ لگے گی،،خاص لوگ عدلیہ پر قابض تھے چھبیسویں ترمیم کے بعد عدلیہ آزاد ہوئی
مزید پڑھیں :79 فیصد والدین اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر مکمل کنٹرول رکھنے کے خواہ ہاں ہیں،کیسپرسکی سروے