اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سی پیک معاہدوں پر نظرثانی سے انکار ، عالمی بینک نے پاکستان کا 60 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کر دیا،قرض کی رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ فنڈ کے تحت فراہم کی جانی تھی، ذرائع کے مطا بق چینی توانائی منصوبوں پر نظر ثانی کی شرط پوری نہ کرنے پر قرض منسوخ کیا گیا، عالمی بینک کے پیس فیز ٹو پروگرام کے تحت قرض کی رقم پاکستان کو ملنی تھی، پیس پروگرام کے تحت پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل چکی ہے، پاکستان کی جانب سے پیس فیز ٹو پروگرام پر پیش رفت نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکرٹری خارجہ کو فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم