اہم خبریں

عمران حملہ کیس، تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لیے پہلے سے جے آئی ٹی بنا رکھی ہے۔استدعا ہے ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی، لاہور ہائیکورٹ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کالعدم قرار دے،درخواست کے حتمی فیصلے تک جے آئی ٹی کو کام کرنے سے بھی روکا جائے۔

متعلقہ خبریں