اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس دینے کو کچھ ہے نہیں۔ تحریک انصاف نےہمیشہ مذاکرات کی بات کی۔
حکومت کردارادا کرنا چاہتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔
میں نے ہمیشہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی پایا۔ معاملات آگے چلانے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام واحد حل ہے۔ ملک کی خاطر مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
فیض حمید کا معاملہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔ 9مئی پر ہم نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ ضمیر کے قیدی افراد کو رہا کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔
ملک میں آئین اور قانون کی بحالی چاہتے ہیں۔ 14دسمبر کی تاریخ حکومت کو مذاکرات کیلئے ڈیڈلائن دی ہے۔
عظمیٰ کاردار نے کہا کہ مریم نواز چین کے8روزہ دورےپرہیں۔ مریم نوازچین میں ہائی آفیشلزسےملاقاتیں کررہی ہیں۔ مریم نوازپنجاب کےعوام کیلئےانقلابی اقدامات کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکافوکس ہےملک میں سرمایہ کاری آئے۔ مریم نوازکی کاروباری شخصیات سےملاقاتیں ہورہی ہیں۔