اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات کی، انہیں قوم سے بڑی امیدیں ہیں،سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہی کر رہی تھی جو ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ عدلیہ کا فیصلہ حق میں ہو تو مانا جاتا ہے، خلاف ہو تو نہیں۔ یہ ساری ناانصافیاں دیکھ کر خاموش کیسے رہ سکتے ہیں؟
یہ ہمارے گھروں کو لوٹتے ہیں، کوئی پرائیویسی نہیں۔ عمران خان سے ملاقات کی، انہیں قوم سے بڑی امیدیں ہیں۔ قوم کے حقوق طاقت کے زور پر چھینے نہیں جا سکتے۔ ہم علامتی احتجاج کیلئے ڈی چوک آئے، کوئی حملہ کرنے نہیں۔
قانون کیعملداری قائم ہونے دیں ،احتجاج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آپ لوگوں کی آزادی سے کیوں ڈر رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے لوگ آزاد ہوں تو انہیں قبول نہیں کریں گے۔ یہ چاہتے ہیں عوام کو طاقت کے استعمال سے آزاد نہ رہنے دیں۔ اسلام آباد:مذاکرات کا دروازہ کبھی بند نہیں کرنا چاہیے۔ بانی کے خلاف بے بنیاد کیسز ہیں،ہم قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں :مذاکرات اچھی بات ہے مگرعمران خان دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اُن کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف

متعلقہ خبریں