اہم خبریں

سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور۔ سینیٹر شیری رحمان نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی۔ شیری رحمان نے کہا کہ
تمام سیاسی جماعتوں نے قرارداد پر دستخط کیے، یہ خوش آئند ہے۔ قرارداد کے تحت سینیٹ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ اسرائیل کی فلسطین، شام و دیگر ممالک میں کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
سینیٹ اسرائیلی مظالم پر عالمی احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسرائیل کی غزہ میں بمباری، بچوں اور صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت۔ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
عالمی ادارے غزہ اور دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکیں۔

مزید پڑھیں :ہمیشہ سے یہی کہنا تھا مذاکرات کرو، اگر اب کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو مثبت ہو گی، عارف علوی

متعلقہ خبریں