اہم خبریں

فیڈرل بورڈ کے ٹاپ120 طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس دینگے ، رانا تنویر حسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نے سی ڈی اے کو تمام پٹرول پمپس پر چارجنگ سٹیشنز لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، 39 ہزار الیکٹرک بائیکس، 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرضوں پر دیے جائیں گے، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ اسٹیشنز کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ شفافیت کے لیے پورے عمل کو ڈیجیٹل کیا جائے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنائیں گے، بہت جلد الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

متعلقہ خبریں