اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا،جا نئے مندرجات کیا ہیں ؟

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے صدر مملکت کو خط لکھ دیا گیا۔ خط سینیٹر کامران مرتضیٰ کے لیٹر ہیڈ پر لکھا گیا ۔ خط کے مندرجات کے مطابق

اعتراضات کی تفصیلات مہیا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ صدر پاکستان کی جانب سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2024 پر اعتراضات کی تفصیلات طلب کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر صدر کے اعتراضات کی نقول فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2024 پر اعتراضات اور ان کے حل سے متعلق حکم نامے کی کاپی طلب کی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر کی جانب سے صدر کے اعتراضات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں :ملک بھر میں بجلی مہنگی کر دی گئی،جانئے فی یونٹ کتنی مہنگی کی گئی

متعلقہ خبریں