اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کا سیاسی بات چیت کے علاوہ کوئی حل ہی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی کمیٹی سے متعلق میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔ دو ایشو ز انہوں نے دیے ہیں جن پر وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔
ایک جوڈیشل کمیشن اور دوسرا قیدیوں کی رہائی کا معاملہ ہے۔ جوڈیشل کمیشن سے متعلق ایک پٹیشن سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ بطور سیاسی جماعت ہم نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
ہماری پیشکش کا جواب عمر ایوب نے جو دیا وہ سب جانتے ہیں۔
آج اجلاس ہوا لیکن وہاں پر بھی مذاکرات کے حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی۔ اگر وہ مذاکرات چاہتے ہیں تو پھر ن لیگ کی قیادت کو بتا دیں۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے پہلے روز مذاکرات کی دعوت دی ۔
قیدیوں کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔ 9مئی کا ٹرائل کہاں ہوگا اور کس کا ہوگا فی الحال بات واضح نہیں۔ 9مئی سے متعلق کیسز عدالت میں ہی چلیں گے۔ 9مئی کا ٹرائل کہاں ہوگا اور کس کا ہوگا فی الحال بات واضح نہیں۔
9مئی سے متعلق کیسز عدالت میں ہی چلیں گے۔ 9مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔اگر کسی کو دھاندلی سے متعلق خدشات ہیں تو وہ عدالت سے رجوع کریں۔ اگر سب کچھ پہلے طے کرلینا ہے تو پھر مذاکرات کس بات کے؟تحریک انصاف کےدور میں انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں :امیدتھی کچھ حل نکل ا ٓئےگالیکن24نومبرکوایک اور9مئی کردیا، اسحاق ڈار