اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر جماعت کا آئینی حق ہے۔ سیاسی مسائل کا ہمیشہ سیاسی حل ڈھونڈنا ہوتا ہے۔ ہم نے پہلے بھی پیشکش کی تھی کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ان سارے مسائل کاحل ڈھونڈنا ہوگا۔ 26نومبر کے واقعات کے باوجود بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ تحریک انصاف کسی صورت محاذآرائی نہیں چاہتی۔
مذاکرات کیلئے کوئی شرائط نہیں ہونی چاہئیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں بہتری کی طرف جائیں تو بات چیت کی جائے۔ دونوں طرف سے غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔ عمران خان کو ڈیڑھ سال سے بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی ہے ہر صورت ہوگی۔
فیصلہ کرنے کا اختیار نہ میرے پاس پہلے تھا اور نہ اب ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کا فیض حمید سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں :شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز ، سات خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا،ایک جوان شہید