اہم خبریں

پی ٹی آئی کارکنان سے انسداد دہشتگری کی عدالت نے اٹک جیل میں جوڈیشل ریمانڈ میں تفتیش کی اجازت دیدی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) اے ٹی سی عدالت کی پی ٹی آئی کارکنان سے لاہور ، فیصل آباد پولیس کو جوڈیشل ریمانڈ میں تفتیش کرنیکی اجازت دیدی۔ لاہور پولیس کی ملزمان کی حوالگی کی استدعا مسترد کر دی گئی
حالیہ احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے ساڑھے 6سو سےزائد راہنما و کارکن پرانے مقدمات میں نامزد ہیں۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے انسداد دہشتگری کی عدالت سے رجوع کر کے تفتیش کی اجازت مانگی۔
انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اٹک جیل میں جوڈیشل ریمانڈ میں تفتیش کی اجازت دیدی ۔ یہ مقدمات 14 مارچ 2023 کو انسداد دہشتگری ایکٹ سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت درج کئے گئے تھے ۔
ان مقدمات میں پولیس چوکی کو نذرِ آتش کرنا سرکاری و نجی موٹر سائیکلوں و املاک کو آگ لگانے کے الزامات شامل ہیں۔فیصل آباد پولیس نے بھی نو مئی کے دو مقدمات میں اڑھائی سو ملزمان کو نامزد کیا ہے۔
یہ مقدمات نو مئی کے احتجاج کے حوالے سے درج ہیں ۔
عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پولیس ٹیمیں ملزمان کواٹک جیل میں شامل تفتیش کریں گی ۔ پولیس تفتیش میں شواہد، بیانات کی روشنی میں رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں :سونے کی قیمت میں3 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ

متعلقہ خبریں