اہم خبریں

وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف ایٹ ایکس چینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو F-8 ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا تاکہ جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جا سکے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ نے ریکارڈ 43 دنوں میں منصوبوں کو مکمل کرنے پر ٹھیکیدار کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی نے دونوں پراجیکٹس کے ورکرز سے بھی بات چیت کی اور پراجیکٹ کو مکمل کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔محسن نقوی نے کہا کہ F-8 ایکسچینج چوک انٹر چینج انڈر پاس 25 دسمبر 20214 سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔قبل ازیں نومبر کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیگٹ سرینا چوک انڈر پاس دو ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل ہو جائے گا جبکہ جناح ایونیو انڈر پاس 31 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے جناح ایونیو انڈر پاس پر مقررہ وقت میں مکمل ہونے کی صورت میں نئے سال کی تقریب منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: فون ٹیپنگ سے متعلق کیس ، ہمیں رپورٹس یا قانون میں دلچسپی نہیں، نتائج چاہئیں،جسٹس امین الدین

متعلقہ خبریں