فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،شہباز گل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نئی حکومت کا شکر گزار ہوں، ان کے آنے کے بعد ننگا کرنے کا رواج کم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے مارا گیا جیسے میں دہشت گرد ہوں، میں کیا سوتیلا بچہ تھا، کوئی وجہ تو ہو گی جو میرے ساتھ ایسا کیا، وہ وجہ مجھے بھی بتائی جائے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہر شہری کی طرح میرا حق ہے کہ اپنے کیسز کی تفصیلات کا پتہ چلے، اگر مجھے بھاگنا ہوتا تو میں اپریل میں بھاگ جاتا، مجھے پر کیسز ڈالے گئے، اس کے باوجود ملک اور عدالتوں میں ہوں۔تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آج جاوید لطیف کی پریس کانفرنس دیکھی جس میں وہ دھمکیاں دے رہے تھے۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel