اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا ہے کہ چاہتےہیں9مئی کےحوالےسےحقائق سامنےلائےجا۔ یکطرفہ کارروائی کرتےہوئے بےشمارکیسزبنائےگئے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی کوگرفتارکرکےکیسزبنائےگئے۔ قوم کوبتایاجائےاصل حقائق کیاہیں،فیض حمیدکےخلاف جوچارج شیٹ کی گئی ہےاسےپبلک کیاجائے۔رہنمان لیگ علی گوہربلوچ نے کہا کہ 9مئی کےحوالےسےتفتیش جاری اورحقائق سامنےآرہےہیں۔
9مئی کےکئی کردارگرفتارہیں فیض حمیدبھی ان میں شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےبیانات بھی سب کےسامنےہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےویڈیوبیان ریکارڈکراتےہوئےدھمکیاں دیں۔ پاکستان کی تاریخ میں9مئی کاواقعہ غیرمعمولی ہے۔
پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش میں ملوث افرادکوسزادی جائےگی۔ پی ٹی آئی جب بھی احتجاج کی کال دیتی ہے وہ پر تشددہوتاہے۔
مزید پڑھیں :بطور وزیراعظم القادر ٹرسٹ کی ڈونیشن لینے کانہ کوئی گواہ نہ کوئی ثبوت ہے،عمران خان