اہم خبریں

بشریٰ بی بی،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد،پی ٹی آئی احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ ۔ بشری ٰبی بی،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ شاہد خٹک اور سہیل آفریدی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی کی ڈی چوک مقدمے کیخلاف درخواست کل اعتراضات کیساتھ سماعت کیلئے مقرر ۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل سماعت کریں گے
علی امین گنڈا پور نے حاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے گزشتہ ہفتے ڈویژن بینچ کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر سماعت نہ ہو سکی تھی ۔ درخواست میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی استدعا کی گئی۔ درخواستکے مطابق
احتجاج کیلئے آئینی حق کو استعمال کیا پولیس نے دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا۔26 نومبر کو تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہو۔ حتمی فیصلے تک ایف آئی آر یا دہشتگردی کی دفعات کو معطل کیا جائے۔

مزید پڑھیں :ملٹری ٹرائل کیس:گرفتار ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں