اہم خبریں

آج قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی ممبران کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس۔ اجلاس کی صدارت زرتاج گل نے کی۔اجلاس میں ڈی چوک کے شہدا کیلئے دعا کی گئی۔ شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی گئی۔
زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ زرتاج گل نے کہا کہ پندرہ دسمبر کو پشاور سمیت ملک بھرمیں شہدا کیلئے دعائیہ تقریبات ہوں گی۔ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ سانحہ ڈی چوک میں بحث کی جائے۔

سانحہ ڈی چوک پر بحث کروانے کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں جمع ۔ آج قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی ممبران نے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ “گولی کیوں چلائی” ارکان قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ سے سوال کرنے کا فیصلہ۔

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارلیمانی پارٹی تک پہنچایا ۔ عمر ایوب خان نے 26 نومبر کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، صاحبزادہ حامد رضا۔ ملک عامر ڈوگر، میاں اظہر، شہریار خان آفریدی، علی محمد خان، احمد چھٹہ فیصل امین خان اور دیگر ارکان شریک ہو ئے۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کا مزید شامی علاقوں پر قبضہ، زمینی فوج کی 24 کلومیٹر شام کے اندر پیشقدمی

متعلقہ خبریں